اہم خبریںتازہ تریندنیا

کرسمس سے قبل انگلینڈ میں ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا اعلان

لندن سے موصولہ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں ایک بار پھر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن (بی ایم اے) نے 17 سے 22 دسمبر تک ہڑتال کی تصدیق کر دی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی ریذیڈنٹ ڈاکٹرز نے پانچ روزہ ہڑتال کی تھی۔

بی ایم اے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر جیک فلیچر کا کہنا ہے کہ حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث ڈاکٹرز کے پاس ہڑتال کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔ ان کے مطابق حکومت نہ صرف تنخواہوں میں مناسب اضافہ کرنے میں ناکام رہی ہے بلکہ میڈیکل اسٹاف کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے بھی کوئی قابلِ اعتماد منصوبہ پیش نہیں کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کی یہ 14 ویں ہڑتال ہوگی، جبکہ یہ ڈاکٹرز این ایچ ایس کی میڈیکل ورک فورس کا تقریباً نصف حصہ ہیں۔ طویل ہڑتال کے باعث کرسمس سے قبل برطانوی ہیلتھ کیئر سسٹم پر دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button