اہم خبریںتازہ تریندنیا

سوئٹزرلینڈ کی بار میں حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی، آگ لگنے کی وجہ سامنے آگئی

سوئٹزرلینڈ کے مشہور اسکی ریزورٹ ٹاؤن میں واقع ایک بار میں سالِ نو کی تقریب کے دوران خوفناک آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہو گئی ہے، جبکہ 115 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ حادثہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر پیش آیا جب بار میں بڑی تعداد میں افراد موجود تھے۔

سوئس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں، اور فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں فرانس کے 8 شہری تاحال لاپتہ ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، آگ ویٹر کی ایک مبینہ غلطی کے باعث لگی، اور بار میں لکڑی کے فرش کی موجودگی کی وجہ سے آگ نے تیزی سے پورے احاطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث عمارت میں بھگدڑ مچ گئی، جس سے جانی نقصان میں مزید اضافہ ہوا۔

سوئس صدر نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دارالحکومت برن میں پانچ روز کے لیے قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس افسوسناک واقعے پر سوئس حکومت اور عوام سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں سوئٹزرلینڈ کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button