چینی کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا ہے اور گزشتہ دس روز کے دوران ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ہول سیل سطح پر چینی کا ریٹ 210 روپے فی کلو سے کم ہو کر 186 روپے فی کلو تک آگیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق پچاس کلو کی چینی کی بوری بھی 10 ہزار 500 روپے سے کم ہو کر 9 ہزار 300 روپے کی ہو گئی ہے، جس کے بعد عام صارفین کو بھی آنے والے دنوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ گنے کی کرشنگ سیزن کے آغاز کے باعث مارکیٹ میں رسد بڑھ گئی ہے، جس سے چینی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔ ان کے مطابق دسمبر میں قیمتوں میں مزید کمی ہونے کا بھی امکان ہے۔






