اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ

میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرفیو کا مقصد ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے تدارک اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دتہ خیل سے میرانشاہ اور میرانشاہ سے رزمک تک تمام تر آمد و رفت معطل رہے گی، جبکہ میرانشاہ سے میر علی اور میر علی سے بنوں تک مرکزی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی روک دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خالصتاً حفاظتی نوعیت کا ہے اور عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ تعاون کریں اور سیکیورٹی اداروں کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور حالات بہتر ہوتے ہی معمولات زندگی بحال کر دیے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button