اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

گلشن اقبال میں کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد ملی

کراچی: گلشن اقبال کے نیپا پل کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر لاپتا ہونے والے 3 سالہ بچے ابراہیم کی لاش حادثے کے 15 گھنٹے بعد جائے وقوع سے تقریباً آدھا کلومیٹر دور سے ملی۔ لاش بچے کے دادا کے حوالے کر دی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاش ایم سی کی ٹیم کو ملی، جو گٹر کی لائن میں بہتی ہوئی تقریباً نصف کلومیٹر کے فاصلے پر پھنس گئی تھی۔ عینی شاہدین اور حکام نے بتایا کہ تلاش کے دوران لاش کو اسی مقام پر پایا گیا۔

واقعے کے مطابق ابراہیم والدین کے ساتھ قریبی ڈیپارٹمنٹل اسٹور سے خریداری کر کے باہر نکلا اور ہاتھ چھڑا کر بھاگتے ہوئے بغیر ڈھکن والے مین ہول میں گر گیا۔ بچے کے والد نے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل پارک کر رہے تھے اور اسی دوران ابراہیم اچانک پیچھے آیا اور مین ہول میں جا گرا۔

اس دوران شہریوں نے انتظامیہ کی غفلت پر شدید احتجاج کیا۔ مشتعل افراد نے نیپا چورنگی اور قریبی راستوں کو بلاک کر دیا اور احتجاج کے دوران ایک میڈیا وین پر بھی پتھراؤ کیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی آپریشن مشینری کی کمی کے باعث روکنا پڑا، تاہم بعد ازاں علاقے کے مکینوں نے ہیوی مشینری منگوائی اور کھدائی کے عمل میں مدد کی۔

سندھ حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے بتایا کہ مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button