اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
پیٹرول کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوشخبری:یہ جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔
ویب ڈیسک: گزشتہ شب پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا ہونے کے بعد عوام کے لیے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔ حکومت نے آج لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کردیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق:
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 163 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اور نئی قیمت 192 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ رات آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ بھی کم کیے گئے تھے۔
قیمتوں میں مسلسل کمی کو عوام کے لیے اہم معاشی ریلیف قرار دیا جارہا ہے۔






