اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکا میں پناہ گزینوں کیلئے بند دروازہ کب کھلے گا؟ ٹرمپ نے مدت بتانے سے بھی انکار کر دیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں پناہ گزینوں کی درخواستوں پر لگائی گئی حالیہ پابندی طویل مدت تک برقرار رہ سکتی ہے۔ ان کے مطابق پابندی ختم کرنے کے لیے فی الحال کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا مزید مہاجرین کو قبول نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہا:
"ہمارے پاس پہلے ہی بہت مسائل ہیں، ہم ایسے لوگوں کو ملک میں نہیں لینا چاہتے۔”

ٹرمپ نے بعض ترقی پذیر ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "کچھ تیسری دنیا کے ممالک جرائم سے بھرے ہوئے ہیں اور اپنے شہریوں کی دیکھ بھال تک نہیں کرسکتے، امریکا کو ایسے افراد کی ضرورت نہیں۔”

انہوں نے اس موقع پر ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر پر بھی تنقید کی، جو امریکا کی پہلی صومالی نژاد کانگریس رکن ہیں اور دو دہائیاں قبل پناہ گزین کی حیثیت سے امریکا آئی تھیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ پناہ گزینوں کی تمام درخواستوں کے فیصلے عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button