اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ آور افغان شہری تھے، تحقیقات جاری

اسلام آباد: فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر 24 نومبر کو ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق نادرا نے تینوں حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کی ہے، تاہم حملہ آوروں کی مزید تفصیلات ابھی موصول نہیں ہوئیں۔ حکام نے بتایا کہ دھماکے سے متعلق اب تک 100 سے زائد مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے۔

دھماکے کی تحقیقات کے دوران حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے ایف سی ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ تفتیشی ٹیم سہولت کار کی شناخت کے لیے کام کر رہی ہے، جبکہ حملے کے دن خودکش حملہ آوروں کے استعمال میں کوئی موبائل فون نہیں تھا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد مزید اہم تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button