اہم خبریںپاکستاندنیا

پاک فضائیہ کا فیصلہ کن حملہ، بھارت نے کشیدگی کم کرانے کے لیے یو اے ای سے مدد مانگ لی

پاکستان کی جانب سے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کا زبردست اور مؤثر جواب دینے کے بعد بھارت پر بین الاقوامی دباؤ بڑھنے لگا ہے۔ کشیدگی میں کمی کی کوششوں کے تحت بھارت نے عرب دنیا، خصوصاً متحدہ عرب امارات سے رابطے شروع کر دیے ہیں تاکہ پاکستان پر سفارتی دباؤ ڈالا جا سکے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے متحدہ عرب امارات سے باقاعدہ درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان سے رابطہ کرے اور کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ، شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے پاک بھارت کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کیونکہ یہ تناؤ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بات چیت اور سفارتی حل پر زور دیا۔

واضح رہے کہ بھارتی افواج نے گزشتہ روز پاکستان کے مختلف علاقوں پر بلااشتعال حملے کیے، جن میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چھ مقامات پر 24 حملے شامل تھے۔ ان حملوں کے نتیجے میں 8 پاکستانی شہری شہید اور 35 زخمی ہوئے، جبکہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

پاکستان نے ان حملوں کا نہ صرف فوری بلکہ مؤثر جواب دیا۔ پاکستانی فضائیہ نے دشمن کے 5 جنگی طیارے مار گرائے اور ایک بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، جس سے بھارت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نہ صرف سفارتی محاذ پر متحرک ہے بلکہ ہر سطح پر ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی کا بھرپور دفاع جاری رکھے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button