اہم خبریںدنیا

بھارت کی عالمی سطح پر ایک اور ناکامی، آئی ایم ایف نے بھارتی معیشت کو سی گریڈ دیدیا

واشنگٹن/نئی دہلی: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت کو دوسرے کم ترین درجے پر رکھتے ہوئے سی گریڈ دے دیا۔ رپورٹ میں بھارت کے 2011-12 کے معاشی ڈیٹا کو پرانا اور ناقص قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سی گریڈ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارت کے پاس دستیاب معاشی ڈیٹا میں خامیاں ہیں جو معاشی نگرانی کے عمل میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ بھارتی حکومت کا آمدنی کی بنیاد پر جی ڈی پی کا طریقہ کار بارہا ماہرین کی تنقید کا نشانہ رہا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے مزید کہا کہ ڈیٹا میں کمزوریاں برقرار رہنے کی وجہ سے بھارت کے قومی کھاتوں کو مسلسل دوسرے سال بھی سی گریڈ دیا گیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button