کرکٹکھیللمحہ با لمحہ
سہ ملکی سیریز: فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا مدمقابل آئیں گے
راولپنڈی: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے لیے ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق فائنل میچ کا ٹاس شام 5:30 بجے جبکہ میچ کا آغاز شام 6 بجے ہوگا۔
سری لنکا نے آخری لیگ میچ میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جب کہ زمبابوے کی ٹیم چار میں سے صرف ایک میچ جیت سکی اور مقابلے سے باہر ہو گئی۔
یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز 0-3 سے ہارنے کے بعد سہ ملکی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز بھی پاکستان اور زمبابوے سے ہار گئی تھی۔ تاہم بعد میں بھرپور کم بیک کرتے ہوئے سری لنکا نے اپنے اگلے دونوں میچز جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔






