اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

خیبر پختونخوا میں ترقی کی نئی راہیں – وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گڈ گورننس روڈ میپ کا باضابطہ آغاز کر دیا

پشاور – خیبر پختونخوا میں ترقی، شفافیت اور عوامی فلاح کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے باقاعدہ طور پر گڈ گورننس روڈ میپ کا اجرا کرتے ہوئے اسے ایک عوام دوست، جامع اور پائیدار ترقی کی جانب قدم قرار دیا ہے۔

اس منصوبے کے تین مرکزی ستون ہیں: گڈ گورننس، اسمارٹ ڈویلپمنٹ، اور مضبوط سیکیورٹی، جن کے لیے آئندہ دو سالوں میں واضح اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔

صحت اور تعلیم میں انقلابی اقدامات:
250 بنیادی و دیہی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

100 سے زائد اسپتالوں میں جدید طبی آلات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔

جنوبی اضلاع میں پولیو کے خاتمے کے لیے ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔

اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں 50 فیصد کمی لانے کا ہدف۔

کم کارکردگی والے 1500 اسکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

10 ہزار خصوصی افراد کو وظائف اور آلات فراہم کیے جائیں گے۔

معیشت، فلاح و بہبود اور روزگار:
تین نئے اکنامک زونز مکمل کیے جائیں گے۔

32 فنی تربیت کے ادارے اپ گریڈ ہوں گے۔

751 ایکڑ پر مشتمل ڈیری فارم قائم ہوگا۔

سالانہ ایک کروڑ مچھلیوں کی افزائش کا منصوبہ۔

ہزاروں پھلدار درختوں کے باغات اور 20 لاکھ جنگلی زیتون کے پودے لگائے جائیں گے۔

انفرا اسٹرکچر اور سیاحت کی ترقی:
ڈی آئی خان تا پشاور موٹروے پر کام کا آغاز ہوگا۔

نیو جنرل بس اسٹینڈ پشاور کا منصوبہ مکمل ہوگا۔

چار نئے منرل زونز سے چھوٹے پیمانے کی کان کنی کو فروغ دیا جائے گا۔

نیو پشاور ویلی میں 14 ہزار رہائشی پلاٹس تیار ہوں گے۔

1.3 لاکھ کم آمدنی والے گھرانوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

50 سے زائد نئے سیاحتی مراکز اور 7 سیاحتی اضلاع میں ہوم اسٹے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔

ڈیجیٹل خیبر پختونخوا:
سوشل ویلفیئر کے لیے ڈیجیٹل ویلفیئر رجسٹری کا اجرا۔

سرکاری محکموں میں زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل نظام کا نفاذ۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا کو ترقی، خوشحالی اور امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس روڈ میپ پر موثر عملدرآمد کے ذریعے ہر شعبے میں بہتری لائی جائے گی تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں تبدیلی کا احساس ہو۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button