اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
سولر سسٹم لگوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے والے صارفین پر عائد جنرل سیلز ٹیکس (GST) کو عارضی طور پر مؤخر کر دیا ہے۔
شاہد سپرا کے مطابق سولر صارفین پر لگائے گئے 16 فیصد سیلز ٹیکس پر نظرثانی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے معاملے کی دوبارہ سماعت کی منظوری دیتے ہوئے کیس کو وفاقی ٹیکس محتسب کے پاس واپس بھجوا دیا۔
تمام تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) نے اس ٹیکس کے خلاف اپیل دائر کی ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ سولر سسٹم کے ذریعے بجلی بنانے والوں پر ٹیکس کے نفاذ کے بعد صارفین کو بھاری اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
وفاقی ٹیکس محتسب نے رواں سال فروری میں ٹیکس وصولی کا حکم جاری کیا تھا جس پر اب نظرثانی کا فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔






