اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوسکا: بیرسٹر گوہر

پشاور:
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی نے مذاکرات میں بھرپور کوشش کی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اب مذاکرات کا مکمل اختیار عمران خان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کو دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ دونوں رہنما مجھ سے مشورہ لیں گے تو میں ضرور رہنمائی کروں گا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کے ساتھ پی ٹی آئی کا الائنس موجود ہے اور جدوجہد تحریک تحفظ پاکستان کے پلیٹ فارم سے جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا ایک زیرک سیاستدان ہیں، انہیں ساتھ ملانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ نہیں آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب امکان کم ہے کہ مولانا ان کے ساتھ شامل ہوں، تاہم پی ٹی آئی کی کوشش رہے گی کہ انہیں آن بورڈ کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پارٹی 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کی مخالف ہے اور ملک میں آزاد عدلیہ چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آخری سزا 16 جنوری کو ہوئی تھی اور عدالتی پالیسی کے مطابق 35 دن میں فیصلہ ہونا چاہیے تھا، لیکن 10 ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود ان کے کیس کی سماعت مقرر نہیں ہو سکی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button