جکارتہ/ بنکاک: انڈونیشیا میں شدید بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، طوفانی بارشوں کی وجہ سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے تاکہ پھنسے ہوئے لوگوں کو بچایا جا سکے۔
دوسری جانب تھائی لینڈ میں بھی بارشوں کے باعث شدید سیلاب آیا، جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد علاقے متاثر ہوئے ہیں۔
حکام نے عوام سے سیلابی علاقوں میں احتیاط برتنے اور ہنگامی احکامات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔






