اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ

اسلام آباد — وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ، برادرانہ اور ہمہ جہتی تعلقات کے اعادے کی اہم کڑی ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکومتی حکام بھی موجود ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوگی۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button