اہم خبریںتازہ تریندنیا

برطانوی حکومت کا کم از کم تنخواہ میں اضافہ، آئندہ اپریل سے نافذ ہو گا

برطانوی حکومت نے ملک بھر میں کم از کم تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا اطلاق آئندہ برس اپریل سے کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے مختلف عمر کے لاکھوں ورکرز کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 برس اور اس سے زائد عمر کے ورکرز کی کم از کم اجرت میں 4.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اُن کی فی گھنٹہ تنخواہ 12.71 پاؤنڈ ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق 18 سے 20 برس کی عمر کے نوجوان ورکرز کی تنخواہ میں 8.5 فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 10.85 پاؤنڈ فی گھنٹہ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح 16 اور 17 برس کے نوجوان ملازمین کی کم از کم اجرت میں 6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اُن کی نئی تنخواہ 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہو گی۔

حکومتی فیصلے کو کم آمدن والے طبقے کے لیے مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اس کے اثرات مہنگائی اور کاروباری لاگت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button