اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
وفاقی حکومت کا اعلان: راولپنڈی اور اسلام آباد میں یکساں اذان و نماز کے اوقات نافذ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں یکساں اذان اور باجماعت نماز کے اوقات نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ نئے سال کی آمد پر یکم جنوری 2026 سے اس نظام کا اطلاق کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گزشتہ دورِ وزارت میں اس سلسلے میں 80 فیصد کام مکمل ہو چکا تھا۔
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے بعد ملک بھر میں اذان اور باجماعت نماز کے یکساں اوقات نافذ کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس ضمن میں لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے علما سے بات چیت جاری ہے تاکہ پورے ملک میں یہ نظام یکساں کیا جا سکے۔
سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کے لیے نماز کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرنا اور یکساں نظام کے تحت دینی نظم و ضبط قائم کرنا ہے۔






