اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
موٹروے ایم ون کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا وجہ کیا بنی؟خبر پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
ویب ڈیسک — موٹروے ایم ون پر شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں پشاور ٹال پلازہ سے صوابی تک موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پشاور سے صوابی تک سیکشن بند ہے جبکہ صوابی سے برہان تک ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ دھند میں کمی کے بعد موٹروے کے دیگر بند حصے بھی مرحلہ وار کھول دیے جائیں گے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کی شدت کے باعث گاڑیوں کی بروقت نشاندہی ممکن نہیں رہتی، جس سے حادثات کا خدشہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اسی صورتحال کے پیشِ نظر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔
موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور رفتار کم رکھیں۔






