اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

بیرسٹر گوہر کا ضمنی انتخابات کے نتائج پر ردعمل: ٹرن آؤٹ پنجاب کی تاریخ کا کم ترین، عوام نے الیکشن پر عدم اعتماد ظاہر کیا

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ پنجاب کی تاریخ کا کم ترین رہا، جس سے عوام کی جانب سے الیکشن پر عدم اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کا صاف و شفاف انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارے پاس جو نمبرز ہیں اس کے مطابق ہم پنجاب میں لیڈ کر رہے ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دھاندلی پر نہیں، بلکہ عوامی سیاست پر یقین رکھتی ہے، اور یہ انتخابات ایک ویک اپ کال ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہری پور میں لیول پلیئنگ فیلڈ موجود تھا، جہاں تمام سیاسی جماعتوں نے جلسے کیے اور جلوس نکالے، تاہم پی ٹی آئی نے پنجاب میں الیکشن کا بائیکاٹ کیا کیونکہ وہاں انہیں جلسے، جلوس اور کیمپین کی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ این اے 18 ہری پور کے نتائج حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، اور کہا کہ ان نتائج کو جانچنے کی ضرورت ہے۔
این اے 18 ہری پور میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان مقابلہ متوقع ہے، جبکہ این اے 18 پر 6 آزاد امیدوار بھی ضمنی انتخاب کے میدان میں ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button