اہم خبریںتازہ تریندنیا

برطانوی حکومت کا انگلینڈ میں ریل کے کرائے منجمند کرنے کا فیصلہ، مسافروں کو فائدہ ہوگا

لندن: برطانوی حکومت نے آئندہ برس کے لیے انگلینڈ میں ریگولیٹڈ ریل کے کرائے منجمند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، مارچ 2027 تک انگلینڈ میں ریگولیٹڈ ریل کے کرایوں کو منجمند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں سیزن ٹکٹ اور آف پیک ریٹرن ٹکٹ شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس فیصلے سے مختلف روٹس پر سفر کرنے والے مسافروں کو تقریباً 300 پاؤنڈ تک کی بچت ہونے کی توقع ہے، جو کہ طویل مدتی سفر کرنے والوں کے لیے ایک اہم سہولت ثابت ہو گی۔
واضح رہے کہ انگلینڈ میں رواں برس مارچ 2025 میں ریل کے کرایوں میں 4.6 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا، اور یہ نیا فیصلہ حکومت کی جانب سے عوامی سہولت کے لیے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button