اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پشاور: کوچی بازار میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

پشاور (نمائندہ خصوصی) – پشاور کے علاقے کوچی بازار میں افسوسناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ رات گئے محلہ فضل حق کریم جان مارکیٹ میں پیش آیا جہاں ایک رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے قریبی علاقے میں پھیل گئی۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 6 افراد کو بحفاظت عمارت سے نکال لیا گیا، جبکہ آگ بجھانے کے عمل میں دو ریسکیو اہلکار بے ہوش ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو کے 6 فائر ٹینڈرز اور 40 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ تاہم تنگ گلیوں اور عمارتوں کے قریب ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

واقعے پر اہل علاقہ اور متاثرہ خاندان کے لیے گہری ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ انتظامیہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا عندیہ دیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button