اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

سردی کا باقاعدہ آغاز کب سے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کا موسم سرد اور خشک ہے، تاہم سردیوں کا باقاعدہ آغاز دسمبر کے وسط سے متوقع ہے۔
آئندہ چند روز کے دوران دن میں موسم گرم اور خوشگوار رہے گا جبکہ رات میں خنکی محسوس ہوگی۔ دسمبر کے وسط سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں واضح کمی آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کو شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد اور شمال مشرق سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔
دوسری جانب ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار خطرناک حد تک مضر ہو گیا ہے، جہاں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 227 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے شہریوں کو صحت کے لیے خطرہ لاحق ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button