اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسحاق ڈار ماسکو اور برسلز کے دوروں کے بعد مدینہ منورہ میں حاضری دے کر وطن واپس پہنچ گئے

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اپنے اہم سرکاری دوروں کی تکمیل کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔ وہ 17 سے 19 نومبر تک ماسکو اور 19 سے 21 نومبر تک برسلز کے دورے پر تھے، جہاں انہوں نے متعدد اہم سفارتی ملاقاتیں کیں۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق واپسی پر اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں مختصر قیام کیا اور روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی۔ انہوں نے امتِ مسلمہ، پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ کے ان دوروں میں اہم دوطرفہ ملاقاتیں، بین الاقوامی تعاون کے امور اور علاقائی حالات پر تفصیلی تبادلۂ خیال شامل تھا۔
اسحاق ڈار کے یہ دورے پاکستان کی سفارتی کاوشوں اور عالمی سطح پر فعال کردار کے لیے اہم پیش رفت قرار دیے جا رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button