اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی ،ہر آنکھ اشکبار،ملکی فضاسوگوار

نوشہرہ کے تحصیل پبی کے علاقے ڈاگی جدید میں ایک المناک حادثہ پیش آیا، جب گھر کے اندر کمرے کی چھت اچانک گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گھر کے 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، موقع پر ہی 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 30 سالہ رضوان، 9 سالہ ولیدہ، 6 سالہ ایان، 5 سالہ حفصہ اور 4 سالہ دعا شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے مسلسل کوششوں کے بعد ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پبی اسپتال منتقل کر دیا۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ چھت گرنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button