اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

مسافر وین کھائی میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق،افسوسناک واقعہ نے سب کادل افسردہ کردیا

ایبٹ آباد کے علاقے بیرن گلی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایک مسافر وین گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئیں اور لاشوں و زخمی شخص کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی قابو سے باہر ہوکر کھائی میں گری۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button