اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ کہاں کہاں بادل برسیں گی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کی موسم رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے سرد اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردی کا راج برقرار رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے میدانی علاقوں میں کہیں کہیں سموگ اور دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے حدِ نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔






