اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

علیمہ خان 11 مرتبہ وارنٹ جاری ہونے کے بعد عدالت پیش ، تمام وارنٹس منسوخ

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن، علیمہ خان، عدالت میں پیش ہو گئیں، جہاں انسداد دہشتگردی عدالت نے ان کے خلاف جاری تمام ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور جائیداد ضبطی کا عمل ختم کر دیا۔

عدالت میں سماعت کے دوران علیمہ خان نے اپنے خلاف دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دینے کی درخواست دائر کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے وارنٹس گرفتاری منسوخ کرنے اور منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کی بھی درخواست دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 7 اے ٹی اے کی دفعہ کو ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کر دیا۔ جج نے 26 نومبر کو دلائل طلب کر لیے ہیں۔

سرکاری وکیل نے وارنٹ منسوخی اور بینک اکاؤنٹس کی بحالی کی مخالفت کی تاہم عدالت نے آئندہ تاریخ پر علیمہ خان کو لازمی پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے تمام وارنٹس ختم کر دیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پانچ گواہان کو بھی طلب کر لیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button