فیصل آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ 17 سال بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان-جنوبی افریقہ میچ کے موقع پر شہر میں کرکٹ کے جوش و خروش کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ فیصل آباد کے لوگوں کا کرکٹ کے لیے جذبہ بے مثال ہے اور مستقبل میں یہ شہر مزید انٹرنیشنل میچز کی میزبانی جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ فیصل آباد میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔






