اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کا قذافی اسٹیڈیم کی کمرشل سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی کمرشل سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت پی سی بی نے اسٹیڈیم کے اردگرد کمرشل ایریا کی بحالی اور ترقی کے لیے کنسلٹنسی کی پیشکشیں طلب کر لی ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم کی گزشتہ سال اپ گریڈیشن کے بعد کمرشل سرگرمیاں بحال نہیں ہو سکیں۔ اس سے قبل اسٹیڈیم کے اطراف میں ریسٹورنٹس، دوکانیں اور شادی ہالز موجود تھے، جنہیں اپ گریڈیشن کے دوران بند کر دیا گیا تھا۔
پی سی بی نے کمرشل ایریا کی ڈویلپمنٹ اور موڈیفکیشن کے لیے آرکیٹیکچرل کنسلٹنسی کی پیشکشیں طلب کی ہیں، اور ان پیشکشوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 رکھی گئی ہے۔
اس اقدام سے نہ صرف قذافی اسٹیڈیم کی کمرشل سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، بلکہ اس کے ارد گرد کی علاقے کی ترقی بھی ممکن ہو سکے گی، جو پی سی بی کے لیے مالی فائدے کا باعث بنے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button