اہم خبریںتازہ تریندنیا

ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن — وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے ایک بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی ہے، جس میں جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی بھی شامل ہے۔ اس معاہدے کے تحت سعودی عرب امریکہ سے تقریباً 300 جدید ٹینک بھی خریدے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ دفاعی تعاون دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتیں طے پائی ہیں، جن میں سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا ایک تاریخی معاہدہ بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بھی ایک بڑا ایم او یو دستخط ہوا ہے، جسے خطے میں ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔
دونوں ممالک کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی ہے کہ ولی عہد کے دورۂ واشنگٹن کے دوران ہونے والی بات چیت میں سعودی سرمایہ کاری کو امریکہ میں سابقہ 600 ارب ڈالر سے بڑھا کر 1 کھرب ڈالر تک توسیع دینے پر غور کیا جائے گا۔
امریکی حکام کے مطابق یہ نئے معاہدے خطے کی سلامتی، دفاعی صلاحیت اور اقتصادی تعاون کو ایک نئی سمت دیں گے، جبکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کریں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button