اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایران نے بھارتی شہریوں کی ویزا فری انٹری معطل کر دی

نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزافری انٹری کی سہولت معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ بھارت اور ایران کے درمیان سفری قواعد میں تبدیلی کے تحت کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران میں حالیہ عرصے میں متعدد ایسے واقعات سامنے آئے جن میں بھارتی شہریوں کو جعلی ملازمتوں کے جھوٹے وعدوں یا غیر قانونی طور پر دیگر ممالک منتقل کرنے کے بہانے ایران بلایا گیا۔ ایران پہنچنے کے بعد کئی افراد کو اغوا کرکے تاوان کے مطالبات بھی کیے گئے۔
بھارت کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان واقعات کے بعد ایران نے عام بھارتی پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کے لیے موجود ویزاشرط سے استثنیٰ کی سہولت 22 نومبر سے معطل کر دی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے یہ اقدام جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے ویزا فری سہولت کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اٹھایا ہے۔
اب 22 نومبر کے بعد تمام بھارتی شہریوں کو ایران جانے یا ایران کے ذریعے کسی تیسرے ملک سفر کرنے کے لیے پہلے سے ویزا حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button