اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

کہاں کہاں بادل برسیں گی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھنے کی توقع ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ کے ساتھ رات کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مرطوب رہے گا۔ پشاور میں آج درجہ حرارت کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، تاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند چھائی رہی۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ شدید سردی اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو سکتی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button