اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
خزانہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی تجاویز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 نومبر سے اگلے 15 دنوں کے لیے ہوگا۔
نئی قیمتوں کے مطابق:

پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 265 روپے 45 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کر کے 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جو پہلے 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر تھی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کی تبدیلیوں اور دیگر عوامل کے مدنظر متعین کی گئی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button