اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
پیٹرولیم مصنوعات سستی، حکومت نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد: حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن نے جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2025 سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کی گئی ہے، جس سے قیمت 265 روپے 45 پیسے سے کم ہوکر 263 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی پرانی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر تھی۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو عوام کے لیے معاشی ریلیف قرار دیا جارہا ہے۔






