اہم خبریںتازہ تریندنیا

برطانیہ کو ایک اور طوفان کا سامنا، ایک مہینے کی بارش ایک دن میں برس گئی

برطانیہ میں طوفان کلاڈیا کی وجہ سے شدید موسمی حالات نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس طوفان کے باعث کچھ علاقوں کے لیے ایمبر وارننگ جاری کی گئی ہے، اور جمعہ سے ہفتہ کی صبح تک متعدد علاقوں میں ایک ماہ کی بارش ایک دن میں ہونے کا انتباہ دیا گیا ہے۔

لندن سمیت دیگر شہروں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں نے حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ دن کے وقت بھی رات کا منظر نظر آنے لگا، اور مسلسل بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے۔ شدید بارش کے ساتھ ساتھ سیلاب کا خطرہ بھی بڑھ چکا ہے۔

طوفان کلاڈیا نے اسپین اور پرتگال میں بھی تباہی مچائی ہے، اور اب یہ برطانیہ کے جنوبی اور وسطی حصوں میں پہنچ چکا ہے۔ انگلینڈ اور ویلز کے لیے ہفتہ کی صبح تک ییلو وارننگ جاری کی گئی ہے، جس میں مزید طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

موسمی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے، اور لوگوں سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button