اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد ؛ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور یا ان کی جانب سے کوئی بھی نمائندہ پیش نہ ہوا، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج ہے، جس میں ان پر غیر قانونی اسلحہ اور شراب رکھنے کا الزام ہے۔
عدالتی احکامات کے بعد اب علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ سیاسی و قانونی حلقوں میں اس کیس کو لے کر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔






