اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے گزشتہ شب بطور جج سپریم کورٹ استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ججز نے اپنی الوداعی ملاقاتیں ساتھی ججز سے ان کے چیمبرز میں کیں، جہاں ساتھی ججز نے انہیں استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ بھی دیا۔ حتیٰ کہ آخری لمحے تک دونوں ججز کو مستعفی نہ ہونے پر قائل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم دونوں ججز نے ملاقاتیں مکمل کرنے کے بعد استعفیٰ دے دیا اور سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔
یہ اقدام سپریم کورٹ کے اندرونی ماحول اور ججز کے فیصلوں میں تبدیلی کے حوالے سے اہم سمجھا جا رہا ہے۔






