اہم خبریںتازہ تریندنیا

مدینہ منورہ نے پائیدار ترقی کا شنگھائی گلوبل ایوارڈ جیت لیا

مدینہ منورہ نے پائیدار ترقی کے شعبے میں ایک اور بین الاقوامی کامیابی حاصل کرتے ہوئے شنگھائی گلوبل ایوارڈ برائے پائیدار ترقی کے تیسرے ایڈیشن میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اعزاز مدینہ کی شہری اختراع، پائیداری اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے مؤثر اقدامات کے اعتراف میں دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ نے ایک ایسا متوازن شہری ترقیاتی ماڈل اپنایا ہے جو شہریوں کی ضروریات، معیارِ زندگی میں بہتری، ماحول کے تحفظ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا ہے۔ اس ماڈل کا مقصد صرف انفرااسٹرکچر کی بہتری نہیں بلکہ شہریوں کی روزمرہ زندگی کو سہل اور بہتر بنانا ہے۔

مدینہ کے میئر فہد بن محمد البلیہشی نے کہا کہ مدینہ پائیدار ترقی کے اہداف کو عملی شکل دینے میں دنیا بھر کے لیے نمونہ بن چکا ہے۔ ان کے مطابق شہر میں ایسے نظام قائم کیے گئے ہیں جو شہریوں کی شمولیت کو اہمیت دیتے ہیں۔ شہری سہولیات کے لیے متعارف کیے گئے اقدامات میں اربن ڈیٹا پلیٹ فارم "منارا”, پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم "مدینہ بسیز” اور وادی العقیق ماحولیاتی بحالی منصوبہ قابلِ ذکر ہیں۔

واضح رہے کہ شنگھائی گلوبل ایوارڈ دنیا بھر میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں بہترین کارکردگی دکھانے والے شہروں کو دیا جاتا ہے۔ اس سال کے ایڈیشن میں 33 ممالک کے 58 شہروں نے حصہ لیا، جب کہ ایوارڈ کا اعلان کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button