ریاض: سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں جمعہ سے پیر تک بارش کا امکان ہے۔
سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارش متوقع ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور موسم سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے موسمیات کے قومی مرکز کے اعلانات پر نظر رکھیں۔






