اہم خبریںدنیا

’آپ کی بیگمات کتنی ہیں؟‘ ٹرمپ کا شامی صدر احمد الشرع سے دلچسپ سوال، ویڈیو وائرل

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شام کے عبوری صدر احمد الشرع کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ایک دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں صدر ٹرمپ نے احمد الشرع کو اپنے برانڈ کا پرفیوم تحفے میں دیا اور اسے "دنیا کا بہترین پرفیوم” قرار دیا۔ انہوں نے نہ صرف پرفیوم پیش کیا بلکہ خود شامی صدر اور ان کے ہمراہ موجود وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی کو بھی پرفیوم لگایا۔
اس دوران ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے کہا، "یہ ایک پرفیوم آپ کے لیے ہے اور ایک آپ کی اہلیہ کے لیے۔” اس کے بعد انہوں نے فوراً پوچھا، "آپ کی کتنی بیگمات ہیں؟” جس پر شامی صدر نے جواب دیا، "صرف ایک”۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ شام کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اسی موقع پر امریکی محکمہ خزانہ نے شام پر عائد اقتصادی پابندیوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان بھی کیا۔
یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات میں نرمی اور تجارتی و اقتصادی تعاون کے امکانات کی جانب ایک اہم اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button