اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

طورخم گزرگاہ 25 ویں روز بھی بند؛ دوطرفہ تجارت معطل ہونے سے اربوں کا نقصان

طورخم (خصوصی رپورٹر) – طورخم تجارتی گزرگاہ آج 25 ویں روز بھی دوطرفہ تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند ہے، جس کے باعث کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں اب بھی برقرار ہیں۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق امپورٹ، ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں کارگو گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنس گئی ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، کپڑا، تازہ پھل اور سبزیوں سمیت مختلف اشیا برآمد کرتا ہے، جبکہ افغانستان سے کوئلہ، سوپ اسٹون، خشک اور تازہ پھل بشمول متعدد اشیا درآمد کی جاتی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ طورخم تجارتی گزرگاہ سے افغانستان کے ساتھ یومیہ اوسطاً 85 کروڑ روپے کی دوطرفہ تجارت ہوتی ہے، جس میں 58 کروڑ روپے کی ایکسپورٹ اور 25 کروڑ روپے مالیت کی درآمد شامل ہے۔ اسی تجارت سے پاکستانی خزانے کو یومیہ اوسطاً 5 کروڑ روپے حاصل ہوتے ہیں۔

دوسری جانب، امیگریشن ذرائع کے مطابق ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو مرحلہ وار ملک بدر کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں طورخم سرحد کو افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لیے 3 روز قبل کھول دیا گیا تھا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button