اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر کو طلب، پاکستان کے لیے قسط کی منظوری متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی اگلی قسط کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے، جس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر کے اضافی فنڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) قرض پروگرام کے تحت مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل حکومت پاکستان گورننس اور کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ جاری کرے گی، جو آئی ایم ایف کے اہم اسٹرکچرل بینچ مارکس میں شامل ہے۔ وزارتِ خزانہ نے رپورٹ سے متعلق تمام تکنیکی اختلافات دور کرلیے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 14 اکتوبر کو طے پایا تھا، جس کے بعد بورڈ کی منظوری اگلا مرحلہ ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ قسط منظور ہوجاتی ہے تو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور مالی دباؤ میں کمی متوقع ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button