اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

27 ویں ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ سے منظور کیا جائیگا، اجلاس 11 بجے طلب

27ویں آئینی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ سینیٹ کا اجلاس صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے، جبکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج دوپہر کو ہوگا، جس میں آئینی ترامیم کی روشنی میں قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دی جائے گی۔

27ویں آئینی ترمیم کا بل گزشتہ روز قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ منظور کیا گیا۔ اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر ڈائس کے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

منظوری کے وقت حکومت کے پاس درکار 224 کے مقابلے میں 234 ارکان کی حمایت حاصل تھی، تاہم جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

ترمیم میں مجموعی طور پر 8 نئی شقیں شامل کی گئی ہیں۔ حکومت نے تجاویز کی روشنی میں آرٹیکل 6 کی کلاز 2 میں تبدیلی کرتے ہوئے اس میں "آئینی عدالت” کا اضافہ کر دیا ہے۔ نئی ترمیم کے مطابق سنگین غداری کا کوئی بھی عمل کسی عدالت کے ذریعے جائز قرار نہیں دیا جا سکے گا۔

ترمیم کے تحت موجودہ چیف جسٹس کو مدتِ ملازمت مکمل ہونے تک "چیف جسٹس پاکستان” کہا جائے گا، جب کہ مستقبل میں چیف جسٹس سپریم کورٹ یا چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت میں سے سینئر ترین جج کو چیف جسٹس پاکستان کا منصب سونپا جائے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button