اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

قوم کے معماروں پر کوئی آنچ نہ آئے‘، فیلڈ مارشل نے کیڈٹ کالج وانا آپریشن پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی

خیبرپختونخوا: 10 نومبر کو وانا میں کیڈٹ کالج پر افغان خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے کالج میں داخل ہونے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جبکہ تمام 650 طلبا و اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے بتایا کہ خوارج نے ابتدا میں خودکش دھماکہ کیا اور دیگر نے گیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جبکہ زیر تعلیم بچوں کو یرغمال بنانے کی بھی کوشش کی گئی۔ تاہم، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے گئے اور طلبا کی حفاظت یقینی بنائی گئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی اور ہدایت دی کہ کالج کے معمار محفوظ رہیں۔ کیڈٹس اور اساتذہ نے دہشتگردی کے خلاف مضبوط عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ تعلیم کے دشمن انہیں تعلیم سے نہیں روک سکتے۔

زیر تعلیم کیڈٹس نے بتایا کہ خودکش دھماکہ کے وقت وہ ڈرل کمپٹیشن کی تیاری کر رہے تھے اور پاک فوج کی بروقت آمد نے انہیں محفوظ مقام تک پہنچایا۔

پاک فوج کے جوانوں نے رات 10 سے ساڑھے 10 بجے کے قریب مکمل کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ناکارہ بنایا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button