اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ "انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی کی وفات سے دلی رنج ہوا، میرے دل میں عرفان صدیقی کی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔”

نواز شریف نے مزید کہا کہ "عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کے بچھڑ جانے کے مترادف ہے، جس کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔ ان کا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے لیے لکھتا رہا۔”

انہوں نے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ "اللہ تعالیٰ عرفان صدیقی کو جنت کے اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبر دے۔”

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button