اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیراعظم شہباز شریف کا افغانستان کو پیغام: کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے امن ممکن نہیں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان کو یہ سمجھنا ہو گا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔
اسلام آباد میں بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا، لیکن ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنا دیے۔

کانفرنس میں آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، لائبیریا، بارباڈوس اور نیپال کے پارلیمانی وفود شریک ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ کانفرنس عالمی امن، ترقی اور بین الاقوامی پارلیمانی روابط کو مضبوط بنانے کے مقصد سے منعقد کی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button