اہم خبریںتازہ تریندنیا

’وزن کم کریں ورنہ!‘‘ برطانوی کمپنی نے موٹے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی دے دی

برطانیہ میں بحیرہ شمال (North Sea) میں تیل کے کنوؤں پر کام کرنے والے آف شور مزدوروں کو سخت انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے وزن کم نہ کیا تو وہ جلد ہی آف شور پلیٹ فارمز پر جانے کے اہل نہیں رہیں گے، جس سے ان کی نوکریاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

برطانوی کمپنی "آف شور انرجیز” (Offshore Energies UK) کے مطابق نومبر 2026 سے سمندر میں موجود تیل کے پلیٹ فارمز پر جانے والے ہر مزدور کا زیادہ سے زیادہ وزن 124.7 کلوگرام (کپڑوں سمیت) ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یہ اقدام ہنگامی ریسکیو آپریشنز کے دوران ہیلی کاپٹر ونچ سسٹم کی محفوظ کارکردگی یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

برطانوی کوسٹ گارڈ کے مطابق ریسکیو ہیلی کاپٹر پر نصب ونچ (Winch) زیادہ سے زیادہ 249 کلوگرام وزن اٹھا سکتا ہے، جس میں ایک ریسکیو ورکر (90.3 کلوگرام)، ایک اسٹریچر (29 کلوگرام) اور بچاؤ کا سامان (5 کلوگرام) شامل ہوتا ہے۔
ایسے میں اگر مزدور کا وزن مقررہ حد سے زیادہ ہوا تو ریسکیو مشینری کے ناکام ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق فی الحال 2 ہزار 200 سے زائد مزدور ایسے ہیں جن کا وزن اس حد سے زیادہ ہے۔ اگر انہوں نے 2026 تک وزن کم نہ کیا تو انہیں آف شور ڈیوٹی سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔

یہ پالیسی میری ٹائم اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ وارننگ کے بعد لائی گئی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ بھاری وزن والے مزدوروں کا ریسکیو محفوظ طور پر ممکن نہیں، اور یہ صورتحال کسی ہنگامی حالت میں حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 2008 کے بعد سے آف شور مزدوروں کا اوسط وزن تقریباً 10 کلوگرام بڑھ چکا ہے، جس نے ریسکیو سسٹم کی کارکردگی پر براہِ راست اثر ڈالا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button