اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

باکو میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

باکو (ویب ڈیسک) — وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کے آذربائیجان کے سرکاری دورے کے دوران ہوئی۔ اس موقع پر آذربائیجان کے صدر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیے کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

دونوں ممالک کے رہنماؤں نے خطے اور مسلم دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران یہ بھی طے پایا کہ ترکیے کا ایک اعلیٰ سطحی وزارتی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے کی دوستی دونوں ممالک کے درمیان گہرے، پائیدار اور برادرانہ تعلقات کی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button