اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج صبح 10 بجے طلب، وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کریں گے

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا ایک اہم اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت مختلف اہم قومی امور پر مشاورت کی جائے گی۔ کابینہ ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ وزارتوں سے متعلق رپورٹس اور سفارشات کے ساتھ اجلاس میں شریک ہوں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ کابینہ اجلاس کے دوران توانائی، معیشت، قومی سلامتی اور عوامی فلاح سے متعلق منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جبکہ بعض حکومتی فیصلوں کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران مختلف وزارتوں کی کارکردگی پر اظہارِ رائے کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کریں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button